ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی کے پرائیوٹ اسپتال کی انتہائی لاپروائی، دائیں پاؤں کے بجائے بائیں پاؤں کا آپریشن کیا

دہلی کے پرائیوٹ اسپتال کی انتہائی لاپروائی، دائیں پاؤں کے بجائے بائیں پاؤں کا آپریشن کیا

Thu, 23 Jun 2016 12:45:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میں ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران لاپرواہی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔فورٹس ہسپتال (شالیمار باغ)پر ایک مریض اور اس کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ دائیں پاؤں میں چوٹ تھی اور بائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا۔متاثرین کایہ بھی الزام ہے کہ بعد میں ڈاکٹروں نے اپنی غلطی قبول کی اور کہا کہ کوئی بات نہیں جو اسکرو غلطی سے لگ گیا ہے اسے نکال کر دوسرا پاؤں جو زخمی ہے اس میں لگا دیں گے۔مریض کے والد نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر اور ہسپتال کے اوپر قانونی کاروائی تاکہ جو تکلیف ہمارے بچے کے ساتھ ہوئی ہے اور کسی کے بچے کے ساتھ نہ ہو،ہمیں تھانے میں رپورٹ درج کروادی ہے، اب دیکھتے ہیں۔مریض نے کہاکہ میرافریکچر ہوا تھا دائیں پاؤں میں اور ڈاکٹر نے آپریشن کر دیا بائیں پاؤں کا، جیسے ہی میں ہوش میں آیا تو میں نے اپنے پاؤں کو دیکھا،پھر میں نے ڈاکٹر کو بلایا تو بہت دیر بعد ڈاکٹر آئے،پوچھا کہ ایساکیسے ہو گیا جبکہ سی ٹی اسکین بھی تھا اور ایکس رے بھی تھا تو بولے جب پوزیشن تبدیل کیا تو دھیان نہیں رہا،ہم سے غلطی ہوگئی۔مریضوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،ہم یہ سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور جو بھی مناسب کارروائی ہوگی،ضرورکریں گے۔


Share: